عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ نے تحر یک انصاف کے ایم پی اے راجہ راشد حفیظ کی درخواست پر ایک سال قبل جاری حکم امتناعی خارج کر دیا ،

مقد مہ کا ریکارڈ الیکشن ٹربیونل کو بھجو ادیا گیا

بدھ 24 دسمبر 2014 23:16

عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ نے تحر یک انصاف کے ایم پی اے راجہ راشد حفیظ ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) )عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس ارشد محمود تبسم نے پا کستان تحر یک انصاف کے ایم پی اے راجہ راشد حفیظ کی درخواست پر ایک سال قبل جاری حکم امتناعی خارج کر دیا جبکہ مقد مہ کا ریکارڈ الیکشن ٹربیونل کو بھجو ادیا ہے مسلم لیگ (ن) کے سا بق ایم پی اے ضیا اللہ شاہ نے را شد حفیظ کے خلاف انتخا بی عذ رداری دائر کی تھی جس میں مو قف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے مد مقا بل امیدوار را شد حفیظ یو ٹیلٹی بلو ں کی مد میں سر کار کے نا دہندہ ہیں جبکہ الیکشن کا غذات میں انھو ں نے اپنے فارن اکا ؤ ئنٹس کا ذکر نہیں کیا الیکشن ٹر یبو نل نے کیس کی سما عت کی تو تحریک انصاف کے ایم پی اے راجہ راشد حفیظ نے الیکشن ٹربیونل کی سماعت کے خلاف عدالت عالیہ حکم امتناعی حا صل کر لیا جس پر ضیا للہ شاہ نے سپر یم کورٹ سے رجو ع کیا جہا ں عدالت عظمی نے فیصلہ دیا کہ ہا ئی کورٹ الیکشن ٹر یبو نل کے فیصلو ں یا اسکی کاروائی کے خلاف حکم جاری نہیں کر سکتی ضیا اللہ شاہ نے سپر یم کورٹ کے فیصلے کی کا پی گذ شتہ روز ہا ئی کورٹ میں پیش کی جس کی رو شنی میں ہا ئیکورٹ نے حکم امتنا عی خارج کر دیا

متعلقہ عنوان :