انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت : پنجاب پولیس کے انسپکٹر راجہ ثقلین کے قتل مقدمہ میں ملوث ملزم ارشد ستی کیس کی سماعت ،

1گواہ کا بہان قلمبند ، ایک گواہ کو غیر ضروری قرار دیکر ترک کر دیا، سماعت 7جنوری تک ملتوی ، تمام گواہوں کو طلب کرلیا

بدھ 24 دسمبر 2014 23:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے پنجاب پولیس کے انسپکٹر راجہ ثقلین کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم ارشد ستی کیس کی سماعت کرتے ہوئے 1گواہ کا بہان قلمبند کرلیا جبکہ ایک گواہ کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے ترک کر دیا، سماعت 7جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے تمام گواہوں کو طلب کرلیا ، ملزم کے خلاف تھانہ آر اے بازار پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی تھی، عدالت نے تھانہ للا جہلم میں درج عوامی تحریک کے 110کارکنوں ممتاز وغیرہ کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے آنے والی درخواست کو منظور کرتے ہوئے 10جنوری تک ملتوی کر دی، گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت شروع کی تو ڈی پی او جہلم کی جانب سے درخواست پیش کی گئی کہ سپیشل ڈیوٹیوں کے باعث پولیس گارد نہ ہونے کے باعث ملزمان کو پیش نہیں کیا جا سکے استدعا ہے کہ کیس کی سماعت ملتوی کر دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :