آزاد کشمیر میں نیلم جہلم ہائڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران ایک چینی انجینئر سمیت چار افراد دیوار گرنے سے ہلاک،

وفا قی وزیر برائے پانی وبجلی خواجہ آصف کا گہرے دکھ کا اظہا ر

بدھ 24 دسمبر 2014 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) ) آزاد کشمیر میں نیلم جہلم ہائڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران ایک چینی انجینئر سمیت چار افراد دیوار گرنے سے ہلاک ہوگئے۔ وفا قی وزیر برائے پانی وبجلی خواجہ آصف نے گہرے دکھ کا اظہا ر کیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق مقامی منتظم آصف گردیزی نے میڈیا کو بتایا آزاد جموں و کشمیر میں زیر تعمیرنیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی نوسیری سائٹ پر آج صبح 9 بجکر 15 منٹ پر ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا ۔

یہ واقعہ ڈی سینڈر ڈیوائڈ وال (De- sander Divide Wall) کے دو بلاکس پر فولادی سلاخوں کی عمودی تنصیب کے دوران پیش آیا۔ فولادی سلاخیں گرنے سے 6 کارکن اُن کے نیچے دب گئے۔ ایک چینی کارکن سمیت 4 افراد موقع پرہی دم توڑ گئے، جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو مظفر آباد کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں دو پاکستانی مزدور اور ایک چینی انجینئر زخمی بھی ہوا تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہلاکتوں پر گہر ے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے مزورں کے لاواحقین کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور ان کی مالی امداد بھی کریں گے انہوں نے چینی انجینئر کی ہلاک کو بھی بڑا نقصان قرار دیا اور کہا کہ چین پاکستان کے اہم ترین اتحادیوں میں شامل ہے جس کے ہزاروں انجینئرز پاکستان کے مختلف شعبوں میں کام کررہے ہیں۔گزشتہ ماہ چین نے پاکستان میں 42 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا وعدہ کیا تھا جوکہ پاکستان میں انرجی کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے