Live Updates

پاکستان تحریک انصاف اور حکومت عام انتخابات کی دھاندلی کے لیے جوڈیشل کمیشن پر رضامندی ،

پی ٹی آئی اور حکومت کا تیار کردہ مسودہ تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان لانے کا فیصلہ

بدھ 24 دسمبر 2014 22:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) )پاکستان تحریک انصاف اور حکومت عام انتخابات کی دھاندلی کے لیے جوڈیشل کمیشن پر رضامندی۔پی ٹی آئی اور حکومت کا تیار کردہ مسودہ تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان لانے کا فیصلہ۔ جبکہ بدھ کے روز حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا سیشن نہ سکا ۔ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے عام انتخابات کی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے آرڈیننس کے ذریعے تحقیقات کرانے پر رضامندی ظا ہرکیہے۔

حکومت کی جانب سے اگلے چند روز میں آرڈیننس کے ذریعے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان بھی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

مذاکرتی کمیٹیوں کی ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ حکومت اور پی ٹی آئی میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے مذاکرت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ حکومتی کمیٹی نے دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پی ٹی آئی کے جوڈیشل کمیشن کے مطالبے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ دونوں جماعتوں کے ساتھ تعطل کا شکار ہونے والے مذاکرت حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں ۔ عارف علوی نے کہا حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان دھاندلی کی تحقیقات اور دیگر مطالبے پر بنایا گیا مسودہ بھی سیاسی جماعتوں کے سامنے لایا جائے گا۔ ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات