فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے ایکسپرٹ کمیٹی تشکیل ،

افراسیاب خٹک‘ اعتزاز احسن‘ حامد خان، اٹارنی جنرل سلیمان بٹ‘ بیرسٹر ظفر الله ، خواجہ ظہیر ‘ فروغ نسیم‘ مشاہد حسین سید شامل

بدھ 24 دسمبر 2014 22:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء)) حکومت نے فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے ایکسپرٹ کمیٹی تشکیل دے دی‘ ذرائع کے مطابق ایکسپرٹ کمیٹی میں افراسیاب خٹک‘ اعتزاز احسن‘ حامد خان، اٹارنی جنرل سلیمان بٹ‘ بیرسٹر ظفر الله ، خواجہ ظہیر ‘ فروغ نسیم‘ مشاہد حسین سید سیاسی جماعتوں کی طرف سے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا پہلا اجلاس آج (جمعرات کو)ہوگا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کمیٹی جلد از جلد سفارشات تیار کرکے حکومت کو بھجوائے گی۔فوجی عدالتوں کے قیام کا مقصد دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ہے تاکہ قوم کے مستقبل کو دہشت گردوں سے محفوظ بنایا جاسکے۔