تحریک انصاف کے لئے سنہری موقع،سینٹ میں مارچ 2015میں داخل ہونے کا امکان،
پنجاب اور کے پی کے میں ارکان اسمبلی ہونے کی وجہ سے 10سے 12نشستیں ملنے کاامکان
بدھ 24 دسمبر 2014 22:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) )سینٹ کی خالی نشستوں پر مارچ 2015میں انتخاب ،تحریک انصاف کوایوان بالا میں داخل ہونے کاموقع ملنے والاہے،اسے پنجاب اور کے پی کے میں ارکان اسمبلی ہونے کی وجہ سے 10سے 12نشستیں ملنے کاامکان ہے،حامد خان ایڈووکیٹ ،ولیداقبال سمیت تحریک انصاف کے کورکمیٹی کے ارکان کوان نشستوں پر کامیاب کرایاجائیگا جبکہ مارچ 2015میں52میں سے پاکستان پیپلزپارٹی کے ریٹائرہونے والے 21سینیٹرزمیں بعض دوبارہ منتخب کرائے جانے کاامکان ہے ،سندھ اسمبلی میں اکثریتی جماعت ہونے کی وجہ سے پیپلزپارٹی کوسات نشستیں مل سکتی ہیں ،جہانگیر بدر،فاروق ایچ نائیک ،رحمان ملک ،سید نیئر حسین بخاری کو کامیاب کرایاجائیگابعض نئے لوگوں کوبھی سینٹ میں جگہ دینے کے لیے مشاورت کاآغازفروری کے دوسرے ہفتے میں ہوگا،مسلم لیگ ن کے سولہ میں سے آٹھ سینیٹرزگھروں کوچلے جائیں گے جن میں وفاقی وزیر پرویز رشید،قائدایوان راجہ ظفرالحق ،چوہدری جعفر اقبال ،مشاہداللہ اورسید ظفرعلی شاہ شامل ہیں ڈاکٹر بابر اعوان 2018تک سینیٹررہیں گے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.