کرسمس انسانی بقاء کے ہر شعبے میں پیار و محبت کی اعلیٰ اقدار‘ برداشت‘ اعتماد اور رحمدلی کا جذبہ پیدا کرتا ہے‘ میاں نواز شریف،

کرمس دنیا بھر میں بھائی چارے‘ دوستی اور سچائی کے فروغ کی قابل احترام علامت ہے، کرسمس انسانی بقاء کے ہر شعبے میں پیارمحبت کی اعلیٰ اقدار ‘ برداشت ‘ اعتماد ‘ رحمدلی کا جذبہ پیدا کرتا ہے،کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد کا پیغام

بدھ 24 دسمبر 2014 22:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کرسمس انسانی بقاء کے ہر شعبے میں پیار و محبت کی اعلیٰ اقدار‘ برداشت‘ اعتماد اور رحمدلی کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ میں تمام پاکستانیوں کے ساتھ مل کر دنیا بھر کی مسیحی برادری بالخصوص ہمارے مسیحی ہم وطنوں کو آج 25 دسمبر کو کرسمس کی مبارکباد دیتا ہوں جو کرسمس کا تہوار آج منا رہے ہیں۔

کرمس دنیا بھر میں بھائی چارے‘ دوستی اور سچائی کے فروغ کی قابل احترام علامت ہے۔ کرسمس انسانی بقاء کے ہر شعبے میں پیارمحبت کی اعلیٰ اقدار ‘ برداشت ‘ اعتماد ‘ رحمدلی کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

کرسمس مناتے وقت انسان اپنی خطاؤں کو معافی کا طالبگار ہوتا ہے ‘ آئندہ کیلئے ان سے بچنے کا اعادہ کرتاہے اور اس پرکاربند رہنے کا عزم کرتا ہے۔

پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے دیئے گئے اس عظیم عزم پر عمل پیرا رہنے کا اعادہ کرتا ہے۔ جس میں انہوں نے اقلیتوں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کا واشگاف الفاظ میں عزم کیا تھا۔ ہم بحیثیت ایک قوم کے پاکستان میں رہنے والے تمام طبقات کیلئے مذہب ‘ پیشہ اور نسلی تعلق سے قطع نطر برابری اور آزادی کے اصولوں پر کاربند رہنے کیلئے پر عزم ہیں۔

ہماری حکومت نیتمام پاکستانیوں بشمول ہماری اقلیتوں کے بقاء کے تقدس کو محفوظ رکھنے اور برابری کے مواقع دینے کیلئے خود کو وقف کر رکھا ہے۔ ہماری حکومت تمام اقلیتوں کو پاکستان کا برابری کا شہری سمھجتی ہے اور قوم ترقی میں ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے انہیں بااختیار بنانے کی ذمہ داری لیتی ہے۔ میں طبقاتی ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہوں اور ملک کے تمام عقائد رکھنے والے شہریوں کے مابین ہم آہنگی اور مفاہمت پر یقین رکھتا ہوں اس خوشی کیموقع پر قومی ترقی خاص طور پر تعلیم‘ صحت کے شعبہ میں مسیحی برادری کے اہم کردار کو تسلیم کرتا ہوں ار ان کا مشکور ہوں میں انکی ملک کیلئے بے لوث خدمت اور اس سے وابستہ حب الوطنی کو بھی سراہتا ہوں۔

مجھے یقین ہے کہ وہ امن ترقی اور خوشحالی کیلئے خود کو ان کی طور پروقف کرتیہوئے اپنا کردار ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھین گے میں آخرمیں کرسمس کی پر مسرت تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔