فیصل آباد ،نصف گھنٹے کے دوران کار چوری کی دو وارداتیں

بدھ 24 دسمبر 2014 22:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) فیصل آباد میں نصف گھنٹے کے دوران کار چوری کی دو وارداتیں ‘ پہلی واردات گلبرگ کے علاقہ ایم سی ہائی سکول کے نزدیک ہوئی نامعلوم چور کار چوری کرکے لے گئے ‘ کار چوری کی دوسری واردات پیپلز کالونی کے علاقہ میں ہوئی یہاں بھی نامعلوم چور اچانک کار چوری کرکے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ناکہ بندی کے باوجود پولیس ان کاروں کو گرفتاری نہیں کر سکی جبکہ مختلف خفیہ ایجنسیوں نے پولیس اور دیگر اداروں کو متنبہ کیا ہے کہ فیصل آباد میں دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے بعد کسی قسم کا بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔ اور ان واقعات میں کاروں کو بھی استعمال کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ (

متعلقہ عنوان :