اسلام آباد ،تیز رفتار بس کی ٹکر سے عیسائی برادری کے ایک ہی خاندان کے تین افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر صدمے سے لڑکی کا والد چل بسا

بدھ 24 دسمبر 2014 22:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) تیز رفتار بس کی ٹکر سے عیسائی برادری کے ایک ہی خاندان کے تین افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر صدمے سے لڑکی کا والد چل بسا آن لائن کے مطابق گزشتہ رات تھانہ سمن آباد فیصل آباد کے علاقہ شیخاں والا کے رہائش ماجد اپنی ہمشیرہ سائمہ اور پانچ سالہ بھانجے کے ہمراہ ڈجکوٹ میں اپنے رشتہ داروں کوکرسمس کے تحفے تحائف دے کر واپس فیصل آباد آرہے تھے کہ سمندری روڈ دھالوال کے قریب ایک تیز رفتار بس کی ذد میں آکر بری طرح کچلے گئے جس سے تینوں متوفیوں کے چہرے اور جسم بری طرح مسخ ہوگیا۔

(جاری ہے)

جب ان تینوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ان کے گھر پہنچی تو متوفی سائمہ کا والد بشیر مسیح بھی صدمے سے دم توڑ گیا۔ اس طرح چاروں میتوں کو دفنانے کیلئے شام کرسچیئن قبرستان لے جایا جارہا تھا تو کرسچیئن برادری کے ساتھ مسلم آبادی کے لوگ بھی غمگین نذر آئے۔

متعلقہ عنوان :