پشاور ،شدید سردی ، شہر بھر میں جاں بچانے والی مختلف ادویات نایاب

بدھ 24 دسمبر 2014 21:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی صوبائی دارلحکومت پشاور میں جاں بچانے والی ادویات ، کھانسی کی ادویات ، نایاب ہو گئی ہے جبکہ بعض ادویات بلیک میں فروخت ہونا شروع ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی کھانسی ، بخا ر میں استعمال ہونے والی سات ادویات مارکیٹ سے غائب ہو گئی ہے ۔ جبکہ جان بچانے والی چار ادویات ، تین انجکشن اور دو گولیاں بھی نایاب ہو گئی ہے جس کے باعث مریضوں اوران کے لواحقین کو شدید مشکلات درپیش آ رہی ہے ۔ ادویات نایاب ہونے کے باعث انڈین اور ایرانی ادویات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے ادویات فروخت کرنے والے تاجروں کے مطابق کمپنیوں کی جانب سے ان ادویات کی سپلائی روک دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :