پشاور، مسیحی برادری آج کرسمس اپنے مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائے گی

بدھ 24 دسمبر 2014 21:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) مسیحی برادری آج کرسمس اپنے مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائینگے جبکہ عبادت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ کرسمس کے موقع پر دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر چرچز کی سیکورٹی بھی سخت کی گئی ہے ۔ کرسمس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے تاہم سانحہ آرمی پبلک سکول کے باعث کرسمس مسیحی برادری سادگی سے منائیگی ۔

(جاری ہے)

کرسمس کے سلسلے میں گرجا گھروں میں خصوصی عبادت اور کرسمس ٹرے کی سجاوٹ کا سلسلہ بھی شروع ہے مسیحی برادری کی بستیوں کو بھی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے ۔ مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کے لئے حکومت نے ایک روز چھٹی بھی دی ہے ۔ مسیحی برادری کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی کی جا چکی ہے ۔ کرسمس کے خصوصی عبادا ت کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ کرسمس کے موقع پر سانحہ پشاور کے شہدا کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیگی ۔