پشاور، دھماکہ خیز موادکیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا جدید نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

بدھ 24 دسمبر 2014 21:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) دھماکہ خیز مواد اور دہشت گردی کا سراغ لگانے کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو جدید نوعیت کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں جدید آلات نصب کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق امریکا نے ایف بی آرکو دھماکہ خیز ڈیوائسز میں استعمال ہونے والے کیمیکلز کی رو ک تھام اور دہشت گردوں کے ٹریکنگ کے استعمال ہونے والے جدید نوعیت کے آلات اور ٹیکنالوجی فراہم کی ہے اور اب ورلڈ شیڈول پروگرام کے تحت ان آلا ت کو نصب کر کے آپریشنل بنایا جا رہاہے ۔

یہ آلات پشاور سمیت ملک کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر نصب کئے جا رہے ہیں ۔ صوبائی دارلحکومت پشاور میں ان آلات کو نصب کرنے کے لئے مختلف مقامات کی نشاندہی کی گئی ۔

(جاری ہے)

تین جنوری 2015تک پاکستان کے کسٹم حکام اس نظام کو آپریشنل کریگی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کسٹم حکام کو ان آلات اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے تربیت دی گئی ہے ۔ جبکہ پشاور سمیت ملک بھر میں موبائل چیکنگ کے لئے امریکا کی طرف سے فراہم کردہ جدید گاڑیاں بھی فراہم کی گئی ہے ۔ اس منصوبے کے تحت قانونی طور پر درآمد ہونے والے کیمکلز کی بحفاظت ترسیل کے لئے کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے حکام اپنے فرائض سرانجام دینگے ۔ پراجیکٹ کے تحت 80ٹیمیں تشکیل دی جائیگی جو ملک بھر میں چیکنگ کر سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :