دیپالپور پریس کلب و انجمن صحافیاں (ر) کانئے عہدیداران کے چناؤ کیلئے اہم اجلاس آج ہوگا

بدھ 24 دسمبر 2014 21:50

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء)دیپالپور پریس کلب و انجمن صحافیاں (ر) کانئے عہدیداران کے چناؤ کے لئے اہم اجلاس آج ہوگا ،تفصیلات کے مطابق دیپالپور پریس کلب و انجمن صحافیاں (ر) کانئے عہدیداران کے چناؤ کے لئے اہم اجلاس آج بروز جمعرات بعد نماز ظہر پریس کلب کے شاکر رضوی ہال میں ہوگا اجلاس کی صدارت محمد اشفاق چوہدری صدر کریں گے اجلاس میں آئندہ سال کیلئے نئے عہدیداران کا چناؤ عمل میں لایا جائے گا چناؤ کے حوالے سے جنرل کونسل کی جانب سے متفقہ طور پر تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو نئے عہدیداران کا متفقہ طور پر چناؤ کرے گی