ملاعمر کراچی میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی تحویل میں ہیں: کرزئی کے ترجمان کی ہرزہ سرائی

بدھ 24 دسمبر 2014 21:48

ملاعمر کراچی میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی تحویل میں ہیں: کرزئی کے ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر۔2014ء) سابق افغان صدر حامد کرزئی کے ترجمان ایمل فیضی نے دعویٰ کیاہے کہ طالبان کے سپریم لیڈر ملاعمر پاکستان کے شہر کراچی میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی تحویل میں ہے۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ سانحہ پشاور کے بعد پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف افغانستان گئے تھے جہاں اُنہوں نے افغانستان کی عسکری قیادت اورایساف قیادت سے ملاقات کی تھی جنہوں نے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی اور افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانی کرائی تھی جبکہ افغانستان کی موجودہ سیاسی قیادت بھی وزیراعظم نواز شریف کو یقین دہانی کراچکی ہے لیکن سابق افغان صدر کے ترجمان نے ایک مرتبہ پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ملافضل اللہ کی کراچی میں سیکیورٹی فورسز کی تحویل میں ہونے کا ناقابل فہم دعویٰ کردیا۔

متعلقہ عنوان :