لوئرکرم ایجنسی کے علاقہ بگن میں فورسز کا آپریشن ،متعدد مشتبہ افراد اسلحہ سمیت گرفتار

بدھ 24 دسمبر 2014 21:41

پارا چنار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) لوئرکرم ایجنسی کے علاقہ بگن میں فورسز نے آپریشن کرکیمتعدد مشتبہ افراد اسلحہ سمیت گرفتار کرلئے اور بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے علاقے بگن میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا،کارروائی کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیاگیا جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا،سرچ آپریشن کیلئے پارا چنار پشاور مین شاہراہ بھی آمد ورفت کیلئے بند رکھا گیا ہے اور سیکورٹی فورسز کے دستے تاحال کارروائی میں مصروف ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :