مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں شعبہ خواتین کے زیر اہتمام اجلاس ،

25 دسمبر کے حوالے سے قائد اعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا

بدھ 24 دسمبر 2014 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ایک اجلاس منعقد ہو ا جس میں 25 دسمبر کے حوالے سے قائد اعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور قائد اعظم کا یوم ولادت سادگی سے منایا گیا ، یوم پیدائش پر صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین خدیجہ عمر فاروقی نے کہا کہ پاکستان امن کے لیے معرض وجودمیں آیا ، دہشت گردی سے پاکستان کو بچانے کے لیے قائد اعظم کے افکار پر عمل کرنا ضروری ہے ، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین ماجدہ زیدی نے کہا کہ دہشت گردی کی ظالمانہ کارروائی سے قائد اعظم کا پاکستان بنانے کا مقصد پورا نہیں ہو گا ،اور ان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا پاکستان کو لسانی آزادی امن کا گہوارہ بنانے کے لیے بنایا گیا ، اجلاس میں بیگم حامد رانا ، ثروت رضا تبسم نذیر ،عذرا عزیز ، کنول نسیم ،سمعیہ طارق ،عزیزہ، تبسم ناز ، نزیراں ،خالدہ کے علاو ہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی ،اور سانحہ پشاور کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور انکے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی

متعلقہ عنوان :