پھول نہ صرف خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ہماری زندگی پرخوشگوار اثرات بھی مرتب کرتے ہیں،معروف افضل ،

پھولوں کی خوبصورت انداز میں سجاوٹ اور پھولوں سے محبت کسی بھی انسان کی شخصیت اور اس کے ذوق کی عکاس بھی ہے،چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ہارٹیکلچرسوسائٹی کے زیر اہتمام گل داؤدی اور موسم خزاں کے پھولوں کی نمائش کی تقریب ِتقسیم انعامات میں خطاب

بدھ 24 دسمبر 2014 21:38

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء ) چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے کہا ہے کہ پھول نہ صرف خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ہماری زندگی پرخوشگوار اثرات بھی مرتب کرتے ہیں۔پھولوں کی خوبصورت انداز میں سجاوٹ اور پھولوں سے محبت کسی بھی انسان کی شخصیت اور اس کے ذوق کی عکاس بھی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد ہارٹیکلچرسوسائٹی کے زیر اہتمام گل داؤدی اور موسم خزاں کے پھولوں کی نمائش کی تقریب ِتقسیم انعامات میں خطاب سے کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبرایڈمنسٹریشن عامر علی احمد ، اسلام آباد ہار ٹیکلچر سو سا ئٹی کے صدر منصور علی خان اور دیگر نمائندوں کے علاوہ سی ڈی اے کے انوائرنمنٹ ونگ کے افسران اور پھولوں سے محبت رکھنے والے افراد بھی موجو د تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے کہا کہ پھول لگانا اور ان کی آبیاری کرنا زندگی کا خوبصورت پہلو ہوتا ہے اور پھولوں کی پرورش اور دیکھ بھال کرنے والے لائق تحسین ہیں۔

انہوں نے انعامات حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مثبت سر گرمیوں سے جہاں اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مند تفریح کے مواقع ملتے ہیں وہاں پھولوں کے شائقین کو پھولوں کی بے شمار اور نایاب اقسام بھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے گل داؤدی اور موسم خزاں کے پھولوں کی نمائش سال2014میں جیتنے والے اداروں کے درمیان انعامات تقسیم کیے۔

لارج کیٹیگری میںCMH راولپنڈی نے پہلا انعام جبکہ دوسرا انعامCDA نے حاصل کیا۔اسی طرح سمال کیٹیگری میں پہلا انعام Allama Iqbal Open University نے حاصل کیا۔ ہوٹلز اور کلبز کی کیٹیگری میں اسلام آباد کلب نے پہلی جبکہ پاکستان نیوی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اسکے علاوہ انفرادی انعامات بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :