پوری انسا نیت اس سا نحے کے بعد ان معصوم بچوں کے سامنے شرم سار ہے ،سید محمد رضا،
سانحہ پشاور کے بعد دہشتگردوں کیخلاف اس قسم کی کارروائیاں کرنے کی ضرورت ہے کہ ان کا نام و نشان پاکستان سے مٹ جائے، اور وطن عزیز کو دہشتگردی جیسے ناسور سے نجات دلائی جاسکے،رہنماء مجلس وحدت مسلمین
بدھ 24 دسمبر 2014 21:36
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) مجلس وحدت مسلمین سے تعلق رکھنے والے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا اور تنظیم کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے دہشتگردی کی بدترین کارروائی کا نشانہ بننے والے آرمی پبلک اسکول پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے رہنما ارشاد حسین بنگش بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے سانحہ پشاور کے انتہائی دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے بلندی درجات کیلئے دعا کی، اور اسکول کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، انہوں نے شہدا کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے بعد دہشتگردوں کیخلاف اس قسم کی کارروائیاں کرنے کی ضرورت ہے کہ ان کا نام و نشان پاکستان سے مٹ جائے، اور وطن عزیز کو دہشتگردی جیسے ناسور سے نجات دلائی جاسکے، انہوں نے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن کو ملک کے دیگر حصوں تک وسعت دینے کی ضرورت ہے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.