لاہور بھر میں گیس کا شدید بحران جاری،لوگ ایل پی جی سلنڈر اور لکڑ یوں کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے

بدھ 24 دسمبر 2014 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ روز بھی گیس کا شدید بحران جاری رہا،لوگ ایل پی جی سلنڈر اور لکڑ یوں کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے ،جس کی وجہ ڈیلروں نے ایل پی جی سلنڈر بلیک میں فروخت کرنا شرو ع کر دئیے ،کئی مقامات پر ایل پی جی سلنڈر کے حصول کیلئے لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں ، گیس کے بحران کی وجہ سے ٹال والوں نے 800روپے فی من لکٹری کے من ریٹ مقرر کرکے عوام کو خوب لوٹا،سکول ،کالجز اور سرکاری ملازمین کی کثیر تعد وقت پر ناشتہ نہ ملنے او ر گرم پانی کی عدم دستیابی کی وجہ وقت پر نہ پہنچ سکے، جس سے حکومت کے ان دعووں کی تردید ہوتی ہے جس میں گیس بحران کو چند دنوں میں حل کرنے کی عوام کو تسلیوں دی جارہی تھیں گھریلو صارفین کو ترجیح بنیادوں پر گیس کی فراہمی کا دعوٰی بھی ریت کی دیوار ثابت ہوا جس کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،پنجاب میں گیس کے شارٹ فال کی وجہ کی وجہ سے آئیندہ چند روز تک بھی یہ بحران ختم ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :