چنیوٹ:30لیٹر شراب ، 2 عدد بندوق اور ایک عدد پسٹل 30 بور معہ 3 گولیاں برآمد

بدھ 24 دسمبر 2014 21:23

چنیوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء)ڈی پی اومحمد عبد القاد ر قمر کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کے لیے SOS کال چلائی گئی۔ دوران SOS کال چنیوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی عمل میں لا تے ہوئے ملزمان سے 30 لیٹر شراب ،2 عدد بندوق12 بور برآمد کیں۔

(جاری ہے)

ممتاز احمدASIنے عدنان سے10ٰلیٹر شراب، عاشق سے 15ٰلیٹر شراب ،ظفر سعید ASIنے ادریس سے 5لیٹرشراب ،محمد یعقوب SIنے ظفر سے بندوق12 بور معہ1کارتوس ،دانش جہانگیرASIنے لیاقت سے بندوق12 بور،مختار احمد SIنے ریاض سے پسٹل30بور معہ2گولیاں برآمد کیں ۔تمام برآمدگی میں مقدمات درج ہوکر تفتیش جاری ہے۔