لاہور، پی سی بی کا سعید اجمل کو ورلڈ کپ کے 15 رکنی سکواڈ میں شامل کرنے کا عندیہ

بدھ 24 دسمبر 2014 21:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل کو ورلڈ کپ کے 15 رکنی سکواڈ میں شامل کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ورلڈ کپ کھیلنے کا انحصار ان کے مشکوک ایکشن کے کلیئر ہونے کی شرط پر ہے۔ غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے ان پر پابندی لگی تھی۔ معطلی کا شکار باؤلر ورلڈ کپ سکواڈ کی ڈیڈ لائن سے مستثنیٰ ہیں۔

(جاری ہے)

چنائے ٹیسٹ میں کلیر نہیں ہوئے تو ان کی جگہ متبادل کھلاری شامل کیا جا سکے گا جبکہ 15 رکنی سکواڈ کے نام بھجوانے کی آخری تاریخ 7 جنوری 2015ء ہے۔

سعید اجمل کے ورلڈ کپ میں کھیلنے نہ کھیلنے کا فیصلہ کلیرنس رپورٹ سے مشروط ہے۔ مشکوک ایکشن کی زد میں آنے والے سعید اجمل اور محمد حفیظ بھارت کے ویزے کے انتظار میں ہیں۔ توقع ہے کہ وہ ایک دو روز میں بھارت کے شہر چنائے کیلئے روانہ ہو جائینگے۔ جہاں وہ غیر سرکاری طور پر باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دینگے۔

متعلقہ عنوان :