کراچی،چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات ،
چیئرمین کی گورنر سے کرکٹ کے فروغ اور انٹرنیشنل ٹیموں کے دورہ پاکستان کے دوران فول پروف سیکورٹی سے متعلق تفصیلی گفتگو
بدھ 24 دسمبر 2014 20:53
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے گزشتہ روز گورنر ہاوٴس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی، چیئرمین شہریار نے گورنر سندھ سے کرکٹ کے فروغ اور انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان کے دوران فول پروف سیکورٹی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی، چیئرمین نے کہا کہ لاہور کے واقعہ سے قومی کرکٹ کو شدید نقصان پہنچاتاہم حکومت کے اقدامات سے ایک بار انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں کئی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں نے پاکستان میں میچز کھیلنے کا عندیہ دیا ہے حال ہی میں کینیا کی کرکٹ ٹیم بھی اپنا دورہ مکمل کرچکی ہے، پاکستان بورڈ بہت جلد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ میچز کے لیے عالمی ٹیموں کو مدعو کریگا، گورنر سندھ نے پی سی بی کے چیئرمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ کرکٹ کے فروغ کے لیے حکومت کرکٹ بورڈ سے مکمل تعاون جاری رکھے گا پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ میچز انتہائی ناگزیر ہیں کینیا ٹیم کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے حکومت انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کو دورہ پاکستان کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے گی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا کھیل جنون کی حد تک دیکھا جاتا ہے صوبہ سندھ بالخصوص کراچی سے کئی کھلاڑیوں نے دنیا کرکٹ پر اپنا لوہا منوایا ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبے اور شہر میں اس کھیل کے فروغ کے لیے زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کروائے جائیں اس سلسلے میں پاکستا ن کرکٹ بورڈ اپنا بھرپور کردار ادا کرے حکومت اس ضمن میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.