بہاول پور،ریجنل ٹیکس آفس ان لینڈ لاہورکے سٹاف ممبران پرتشدد،

26 ملازمین اورمرکزی صدر میاں عبدالقیوم گرفتار ،تمام ملازمین نے احتجاجاً کام بندکردیا

بدھ 24 دسمبر 2014 20:51

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) ریجنل ٹیکس آفس ان لینڈ لاہورکے سٹاف ممبران پرتشدد، 26 ملازمین اورمرکزی صدر میاں عبدالقیوم گرفتار ،تمام ملازمین نے احتجاجاً کام بندکردیا تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ریجنل ٹیکس آفس ان لینڈ لاہور میں تمام سٹاف ممبران سانحہ پشاور اوراپنے ایک ساتھی بیلف کیلئے اجتماعی دعاکیلئے اکٹھے ہوئے تو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو لاہورنے پولیس فورس بلاکر ملازمین پرتشددکرایا اور26 ملازمین اوریونین کے مرکزی صدر میاں عبدالقیوم کوگرفتارکرادیا اس واقعہ کی خبر پر بہاول پور سمیت پاکستان بھرکے ٹیکس دفاتر میں غم وغصہ کی لہردوڑگئی اوربہاول پورسمیت تمام ملازمین نے احتجاجا کام بندکردیا اورحکام بالا سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو لاہورکوفوری طورپر معطل کیاجائے اور تمام گرفتار ملازمین کوفوری طورپر رہاکیاجائے