پی پی پی شمالی وزیرستان کے مصیبت زدہ قبائلی عوام کی ہرممکن امداد جاری رکھے گی ،ظاہر شاہ طورو

بدھ 24 دسمبر 2014 20:46

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی راہنما اورشمالی وزیرستان آئی ڈی پیز فوکل پرسن ظاہرشاہ طورونے کہا ہے پی پی پی شمالی وزیرستان کے مصیبت زدہ قبائلی عوام کی ہرممکن امداد جاری رکھے گی اپوزیشن میں ہونے کے باوجود وزیرستان متاثرین کیلئے 15کروڑ روپے خرچ کئے اورجہاں جہاں آئی ڈی پیز زیادہ آبادہوئے وہاں پربند 25ٹیوب ویلوں کوچالو کیا گیا اورسکولوں میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرتے ہوئے ہینڈپمپ نصب کئے قبائلی عوام نے پاکستان کی آزادی اورملک کے سرحدات کے تحفظ کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اورمشکل کی اس گھڑی میں پاکستان پیپلزپارٹی شمالی وزیرستان متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اس وقت پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری شمالی وزیرستان کے 28ایتام بچوں کی سویٹ ہوم راولپنڈی میں ان کی دیکھ بھال پراخراجات خود برداشت کرکے کفالت کی جائے گی اور ان بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلائی جائے گی تاہم اگرشمالی وزیرستان متاثرین میں یتیم بچے ہیں تو وہ پی پی پی کے حوالے کریں ان کی تمام ذمہ داری احس طریقے سے سرانجام دیں گے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بنوں میں شمالی وزیرستان متاثرین میں وینٹرپیکج تقسیم کرنے کے موقع پرکیا اس موقع پر ،قومی متاثرین کمیٹی کے صدر نثارعلی خان ،لکی مروت کے صدر اقبال حسین ،جنرل سیکرٹری قسمت اللہ خان بھی موجود تھے شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز کے فوکل پرسن ظاہرشاہ طورو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام دوست جماعت ہے جوہمیشہ عوام کے اُمنگوں پرپورااُتری ہے اُنہوں نے کہا کہ پی پی پی کی طرف سے متاثرین کو صحت کی سہولیات دینے کیلئے تین مختلف مقامات پر فیلڈ ہسپتال قائم کئے گئے ہیں جہاں مریضوں کو مفت ادویات اورمعائنہ کیاجارہاہے اُنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے بنوں سرائے نورنگ اورلکی مروت میں مقیم شمالی وزیرستان متاثرین مریضوں کیلئے چھ گاڑیوں پرمشتمل ادویات کی کھیپ بھجی جائے گی جس سے موجودہ حالات میں پھیلنے والی بیماریوں کا بروقت علاج ممکن بنایا جاسکے گا اُنہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان متاثرین کی جلد واپسی کیلئے پیپلزپارٹی حکومت پردباؤ ڈال رہی ہے اورانشاء اللہ متاثرین بہت جلد اپنے گھروں کوواپس بھیجنے کیلئے روانہ کردیا جائے گا تاہم پاکستان پیپلزپارٹی شمالی وزیرستان میں ان کی بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی

متعلقہ عنوان :