خیبرپختونخواحکومت نے سکولوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے نیاپلان جاری کردیا

بدھ 24 دسمبر 2014 19:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء)خیبرپختونخواحکومت نے سکولوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے نیاپلان جاری کردیا ہے ،سکول انتظامیہ سیکورٹی گارڈرکھنے،سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اورسکول کے دیواروں کواونچارکھنے کے پابند ہونگے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات واعلی تعلیم مشتاق غنی کی زیرصدار ت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ نئے پلان کے تحت سکولوں کی انتظامیہ گارڈ ررکھنے اور دیواروں کو اُونچا کرنے کے پابند ہونگے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سکولوں کی انتظامیہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی بھی پابند ہو گی اسی طرح بھاری سیکورٹی فیسیں لینے والے پرائیویٹ سکولوں کے مالکان سیکورٹی پلان پر عمل کرنے کی پابند ہونگی جبکہ چھوٹے سکولوں کو سیکورٹی صوبائی حکومت فراہم کریگی۔