ٹریفک انسپکٹر نے شہری سے موٹرسائیکل چھین کے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے والے ڈاکو پکڑ لیا گیا ،

سی ٹی او کا جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے انسپکٹر کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان

بدھ 24 دسمبر 2014 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء ) ٹریفک انسپکٹر نے پولیس پر فائرنگ رنے والے ڈاکو کو پکڑ کر تھانہ نصیر آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔سی ٹی او نے اچھی کارکردگی پر انسپکٹر ظفر اقبال کو 05ہزار نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

کلمہ چوک کے قریب انسپکٹر ظفر اقبال گشت کر رہا تھا کہ ایک مشکوک نوجوان فائرنگ کر رہا تھا۔ انسپکٹر نے اسے روکا تو اس نے فائرنگ کر دی اور ایک نوجوان سے موٹرسائیکل چھین کر بھاگنے کی کوشش کی تو انسپکٹر نے دیگر عملہ کے ہمراہ اسے پکڑ لیاڈاکو کا نام سبحان ہے جو کہ جنرل ہسپتال کا رہائشی بتایا جاتا ہے جسے نصیر آباد پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :