عامر خان کا اپنی باکسنگ کے مقابلوں کے دوران پہننی شرٹس کو نیلام کرنے کا اعلان ،

ملک ریاض کا نیلامی میں حصہ لینے اور شاٹس کی خریداری کے لئے دلچسپی کا اظہار، رقم آرمی پبلک سکول پشاور کی عمارت اور ہوسٹل کے لئے وقف کر دی جائے گی ، پریس کانفرنس

بدھ 24 دسمبر 2014 18:59

عامر خان کا اپنی باکسنگ کے مقابلوں کے دوران پہننی شرٹس کو نیلام کرنے ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) ورلڈ لائٹ ویٹ باکسنگ چمپئن عامر خان نے اپنی باکسنگ کے مقابلوں کے دوران پہننی ہوئی شرٹس کو نیلام کرنے کا اعلان کر دیا ۔بدھ کومقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاٹس کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم آرمی پبلک سکول پشاور کی عمارت اور ہوسٹل کے لئے وقف کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شاٹس کی نیلامی برطانیہ یا پاکستان کے کسی بھی شہر میں کی جاسکتی ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے بھی نیلامی میں حصہ لینے اور شاٹس کی خریداری کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔عامرخان نے سانحہ پشاور پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور سخت سیکورٹی خدشات کے باوجود پاکستان آئے ہیں تاکہ یہ پیغام دیا جا سکے کہ ہمیں کھیل اور تعلیم ہی آگے لے کر جا سکتے ہیں، عامر خان نے حکومت پاکستان کے تمام سٹیک ہولیڈز کو اپنی مدد کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ وہ تباہ شدہ سکول اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر طرح تعاون کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر پاکستانی حکومت کو بچوں کی تعلیم کیلئے ان کی خدمات کی ضرورت پڑیں تو وہ اس کیلئے ہر وقت تیار ہیں عالمی لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپین عامر خان بدھ کو سانحہ پشاور کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان پہنچے جہاں پریس کانفرنس کے دوران عامر خان نے نیلامی سے ملنے والی رقم آرمی پبلک اسکول کی دوبارہ تعمیر اورعلاقے کی سیکیورٹی کے لیے عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔