عامر خان نے چیمپئن کا ٹائٹل شہداء پشاور کے نام کردیا

بدھ 24 دسمبر 2014 18:54

عامر خان نے چیمپئن کا ٹائٹل شہداء پشاور کے نام کردیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر۔2014ء) عالمی باکسر عامر خان نے ورلڈ لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن کا ٹائٹل سانحہ پشاور کے شہداء نے نام کر دیا۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالمی باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے حکومت پاکستان کو تعاون کی پیش کش بھی کی۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں عامر خان باکسنگ اکیڈمی قائم کرنا چاہتے ہیں جبکہ وہ پاکستان کی ترقی اور تعلیم میں مدد کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ اس موقع پر ورلڈ لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن عامر خان نے اپنا ٹائٹل سانحہ پشاور کے نام کیا۔ عالمی باکسر نے گزشتہ فائٹ میں پہنی شرٹ بھی نیلام کرنے کا اعلان کیا جس کی رقم وہ آرمی پبلک سکول کی تعمیر کے لئے عطیہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :