لاہور سے کوئٹہ آنیوالی اکبر بگٹی ایکسپریس جیکب آباد سٹیشن پر روک دی گئی ، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

بدھ 24 دسمبر 2014 18:51

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) لاہور سے کوئٹہ آنیوالی اکبر بگٹی ایکسپریس بدھ کی سہ پہر جیکب آباد اسٹیشن پر روک دی گئی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ ٹرین 24گھنٹے تاخیر سے جمعرات کی شام کوئٹہ پہنچے گی تفصیلات کے مطابق منگل کی شام لاہور سے پانچ بجے روانہ ہونیوالی ٹرین نامعلوم وجوہات کی بناء پر تقریباً ڈھائی گھنٹے تاخیر سے رونہ کی گئی جبکہ پنجاب کے اکثر علاقوں میں دھند کی وجہ سے ٹرینوں کی رفتار بھی انتہائی سست رکھی گئی جس کی وجہ سے مذکورہ ٹرین بدھ کی صبح آٹھ بجے کے بجائے سہ پہر تین بجے جیکب آباد پہنچی ج س کے بعد سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ٹرین جمعرات کی صبح تقریباً8بجے تک کیلئے روک دی گئی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید سردی میں مشکلات کا سامنا رہا جبکہ ریلوے حکام کی جانب سے مسافروں کو متبادل ذرائع سے کوئٹہ جانے کی اجازت اور فی مسافر تین سو روپے کرایہ واپس کرنے کی پیشکش کی گئی جیسے متعدد مسافروں نے قبول کرتے ہوئے بذریعہ سڑک کوئٹہ آنے کا فیصلہ کیا تاہم معصوم بچوں کے ہمراہ سفر کرنے والے مسافروں نے ریلوے حکام کی تجویز مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزیراعلیٰ سعدرفیق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسی صورتحال میں مسافروں کی حفاظتی اور سہولیات کیلئے بھی اقدامات کریں ۔