لاہور ہائیکورٹ نے چھوٹے بیوٹی پارلرز پر عائد کئے گئے سولہ فیصد ٹیکس کے نوٹیفیکیشن کو معطل کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا

بدھ 24 دسمبر 2014 18:47

لاہور ہائیکورٹ نے چھوٹے بیوٹی پارلرز پر عائد کئے گئے سولہ فیصد ٹیکس ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے چھوٹے بیوٹی پارلرز پر عائد کئے گئے سولہ فیصد ٹیکس کے نوٹیفیکیشن کو معطل کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔عدالت کے روبرو درخواست گزاروں کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ گلی محلوں میں کھولے گئے بیوٹی پالرز پر بھی حکومت نے سولہ فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چھوٹے بیوٹی پارلرز پرپہلے ہی آمد ن نہ ہونے کے مترادف ہے مگر اسکے باوجود حکومت نے بلاجواز ٹیکس عائد کر کے بیوٹی پارلر پر کام کرنے والے افراد کو معاشی مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت حکومت کو چھوٹے درجے کے کاروبار کی حوصلہ افزائی کا حکم دے اور اس کاروبار سے وابستہ افراد کو بے روز گاری سے بچانے کے لئے ٹیکس کے نفاذ کو کالعدم قرار دے۔جس پر عدالت نے سولہ فیصد ٹیکس کے نوٹیفیکیشن کو معطل کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے ایک ماہ میں جواب طلب کر لیا۔