پنجاب بھر میں میلے،نمائش اور اوپن ایئر سیمینارز پر پابند ی عائد

بدھ 24 دسمبر 2014 18:40

پنجاب بھر میں میلے،نمائش اور اوپن ایئر سیمینارز پر پابند ی عائد

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) حالیہ ملکی صورت حال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے پنجاب بھر میں میلے،نمائش اور اوپن ایئر سیمینارز پر پابند ی عائد کرتے ہوئے محکمہ زراعت،لائیو سٹاک،فشریز،جنگلات،وائلڈ لائف کے افسران کو تاکید کر دی ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ہر قسم کے اوپن ائیر شوز،میلے،ورکشاپس،نمائشیں،سیمینارز بند کئے جائیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ حکومت نے ملکی بحران و سیکورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام تر شوز،میلے، منعقد کرنے اور ان پر فضول اخراجات کرنے کی روایات کو بھی مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :