تیونس کے شکست خوردہ صدارتی امیدوار منصف مرزوقی کا ملک میں آمریت کا راستہ روکنے کیلئے نئی تحریک چلانے کا اعلان

بدھ 24 دسمبر 2014 18:31

تیونس( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء)تیونس کے حالیہ صدارتی انتخابات میں شکست خوردہ امیدوار منصف مرزوقی نے ملک میں آمریت کا راستہ روکنے کے لئے ایک نئی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منصف المرزوقی نے مہم کے مرکزی دفتر میں ہزاروں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تیونس کے تمام شہروں میں ایک عوامی تحریک شروع کریں گے تاکہ ملک کو بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

تیونسی عوام نے حالیہ صدارتی انتخاب میں بزرگ سیاست دان اور معزول وزیر اعظم بن علی کے قریبی ساتھی باجی قائد السبسی کو اتوار کے روز ملک کا صدر منتخب کیا۔ سنہ دو ہزار گیارہ کے انقلاب کے بعد تیونس نے عبوری جمہوریت کے متعدد ادوار طے کئے اور اتوار کو ختم ہونے والا صدارتی انتخاب اس کا آخری مرحلہ تھا۔مرزوقی نے اپنے حامیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ پر امن اور جمہوری انداز میں مظاہروں کا اہتمام کریں۔