دورہ نیوزی لینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے متوقع

بدھ 24 دسمبر 2014 18:19

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء)دورہ نیوزی لینڈ اور ورلڈ کپ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لئے قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چند روز میں ممکنہ کھلاڑیوں کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے تک ہوسکتا ہے۔ قومی ٹیم ورلڈ کپ سے پہلے 31جنوری اور تین فرورری کو نیوزی لینڈ میں کیویز کے خلاف دو ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی ۔پی سی بی نے آٹھ جنوری سے پہلے پندرہ رکنی حتمی سکواڈ کے نام آئی سی سی کو ارسال کرنا ہیں۔ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے لئے ایک اضافی کھلاڑی کے ساتھ سولہ رکنی سکواڈ کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
؂