کراچی، قائد اعظم ایس ایس بی انٹر کلب باسکٹ بل ٹورنامنٹ2014ء

بدھ 24 دسمبر 2014 18:11

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جاری قائد اعظم ایس ایس بی انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ2014ء میں ہنٹر کلب کارساز ساز رائناز اور سندھ اسپورٹس نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا آرگنائزیشن سیکریٹری محمد عظیم الشان کی رپورٹ کے مطابق نشتر پارک باسکٹ بال کورٹ میں پہلا میچ ہنٹر کلب اور ینگ سولجر کے درمیان کھیلا گیا جسے ہنٹر کلب نیبا آسانی29کے مقابلے میں51پوائنٹ سے جیت لیا فاتح ٹیم کے قدیر نے 14پوائنٹ اسکور کئے جبکہ حریف ٹیم کی جانب سے محمد حسن9 پوائنٹ اسکور کرنے میں کامیاب رہے دوسرے میچ میں کارساز رائناز نے کے سی اسپورٹس کو48 پوائنٹ کے مقابلے میں73 پوائنٹ سے جیت لیا فاتح ٹیم کے ندیم اور حمزہ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب22اور19 پوائنٹ اسکور کئے۔

(جاری ہے)

تیسرے اور آخری میچ میں سندھ اسپورٹس اور کرسچن کلب کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا ہے ایک موقع پر کرسچن کلب کو سندھ اسپورٹس بورڈ کلب پر12پوائنٹ اسکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت کی بیارکھی اور اسی طرح اس مقابلے کو سندھ اسپورٹس نے40 کے مقابلے میں پوائنٹ سے جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :