صدر ممنون حسین کوئٹہ کے تین روزہ دورے پر پہنچ گئے

بدھ 24 دسمبر 2014 17:47

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) صدر مملکت ممنون حسین صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تین روزہ دورے پر بدھ کو خصوصی طیارے میں کوئٹہ پہنچے۔

(جاری ہے)

ائیرپورٹ پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی صوبائی وزراء رحیم زیارتوال سردار اسلم بزنجو نواب محمد خان شاہوانی ،رحمت بلوچ ،نواب ایاز خان جوگیزئی ،سردار رضا محمد بڑیچ ،چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ آئی جی پولیس محمد عملیش ،سمیت ارکان صوبائی اسمبلی اور دیگر پارلیمنٹرین اور سول وفوجی حکام نے ان کا استقبال کیا صدر مملکت جمعرات کو ضلع زیارت کا دورہ کرینگے جہاں پر وہ قائداعظم ریذیڈنسی کا معائنہ کرینگے جسے حال ہی میں ازسر نو تعمیر کیا گیا ہے توقع ہے صدر مملکت جمعہ کو بولان میڈیکل کالج کی تقریب میں بھی شرکت کرینگے ۔