مریدکے ،دھند کے باعث ٹر یفک حا دثے میں ڈاکٹر جاں بحق 7 افراد زخمی

بدھ 24 دسمبر 2014 17:37

مریدکے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء)مریدکے نارووال روڈ پر ریم رائس ملز کے قریب دھند کے باعث کار،ٹرک اور مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سوشل سکیورٹی ہسپتال کا ڈاکٹر جاں بحق جبکہ نجی بنک کے مینجر سمیت 7 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے بر وقت کاروائی کرکے ہسپتال پہنچ دیا ۔

(جاری ہے)

بتا یا گیا ہے کہ سوشل سکیورٹی ہسپتال مریدکے کا ڈاکٹر شبیر میزان بنک مریدکے برانچ کے مینجر سردار فیاض مان کے ہمراہ کار پر سوار ہو کرمریدکے اپنی ڈیوٹی پر آ رہے تھے کہ ریم رائس ملز کے قریب پیچھے سے آنے والی تیز رفتار مسافر ویگن نے انہیں ٹکر مار دی جس سے کار سامنے جانے والے ٹرک سے جا ٹکرائی۔

تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار ڈاکٹر شبیر جاں بحق جبکہ مینجر فیاض مان سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں کو مریدکے ہسپتال پہنچایا جہاں سے دماغی چوٹوں کے باعث مینجر سردار فیاض مان سمیت دو افراد کو لاہور منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر مسافروں میں متعدد کی ٹانگیں ٹو ٹ گئیں۔