بحیثیت قوم اپنے بے گناہ شہریوں کی لازوال قربانیوں کوکبھی بھی نظرانداز نہیں کرسکتے،گو رنر خیبرپختونخوا

بدھ 24 دسمبر 2014 17:36

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) گو رنر خیبرپختونخوا سردار مہتا بعباسی نے کہا کہ اپنے پیارے وطن کوترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن رکھنے کیلئے ہمیں درپیش بے پناہ چیلنجوں کابھی تقاضا ہے کہ قومی مقاصد کے حصول کیلئے پختہ عزم کے ساتھ جدوجہد جاری رکھی جائے۔ با نی پا کستا ن قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کے یو م ولا دت پر اپنے پیغا م میں انہو ں نے کہا کہ اس مرتبہ یہ دن دہشت گردوں کے ہاتھوں اپنے بچوں کی شہادت کی بنا پرہم سادگی سے منارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہم بحیثیت قوم اپنے بے گناہ شہریوں کی لازوال قربانیوں کوکبھی بھی نظرانداز نہیں کرسکتے، میں اس موقع پر غمزدہ خاندانوں کو یقین دلاتاہوں کہ پوری قوم ان کے غم میں برابرکی شریک ہے۔میرے نزدیک بحیثیت قوم اپنی صفوں میں مکمل اتحاد واتفاق برقرار رکھنا، دستیاب وسائل کا عمدہ ترین استعمال یقینی بنانا اورقوم کے بانیوں کے خوابوں کی روشنی میں اپنے عظیم مقاصد کے حصول کیلئے اپنا فعال اور سودمند کردار یقینی بنانا ہی ایساممکن بنانے کیلئے اولین ضرورت ہے۔ میں سمجھتاہوں کہ اس ایک پہلوکے حوالے سے ہماری کامیابی بھی ان قربانیوں کوبہترین خراج عقیدت ثابت ہوسکتاہے جوبابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے سرانجام دیں ''

متعلقہ عنوان :