تین وزارتوں اور سات ممبران اسمبلی سے حقیقی تبدیلی نہیں آسکتی ‘ حقیقی تبدیلی کے لیے قوم کو جماعت اسلامی کے پشت پر کھڑا ہونا ہوگا‘عنایت اللہ خان

بدھ 24 دسمبر 2014 17:33

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) سینئرصوبائی وزیر بلدیات ود یہی ترقی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک اور دین سے محبت کرنے والی جماعت ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں اسلامی نظام کے بغیر کو ئی نظام کامیاب نہیں ہو سکتا۔دہشت گردی کی فضاء سوچی سمجھی سازش کانتیجہ ہے جس کامقصد پاکستان کوعالمی دنیا سے الگ کرناہے۔

ہمارے دشمن چاروں اطراف سے ہم پر حملہ آور ہیں۔ملک وقوم کواتحاد ویکجہتی کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔وقت آگیا ہے کہ ملک کودرپیش مسائل اور دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کے لئے سب مل کر مقابلہ کریں۔ملک اور بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے صوبائی حکومت اقدامات کر رہی ہے لیکن امن وامان کا قیام مرکزی وصوبائی حکومت کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

وہ شبقدر چارسدہ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔اجتماع کے موقع پر حاجی ظفر خان ، ابراہیم خان ،سخی جان اور دیگر نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شمولیتی اجتماع سے امیر جماعت اسلامی ضلع چارسدہ مصباح اللہ ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن چارسدہ پیر مسعود جان ، امیر جماعت اسلامی تحصیل شبقدر حاجی شفیع اللہ خان اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی ایک روایتی سیاسی و دینی جماعت نہیں ہے یہ ملک میں اسلامی نظام کی جدوجہد کی علامت ہے اور جماعت اسلامی نے ملک میں اسلامی نظام کے قیام کو اپنا مقصد بنالیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں تبدیلی تین وزارتوں اور سات ممبر ان اسمبلی کے ذریعے نہیںآ سکتی حقیقی تبدیلی کے لیے قوم کو جماعت اسلامی کے پشت پر کھڑ ا ہونا ہوگا۔ جماعت اسلامی میں شمولیت پر حاجی ظفر خان اور ان کے خاندان کو خوش آمدیدکہتے ہیں

متعلقہ عنوان :