Live Updates

نیلم جہلم پراجیکٹ حادثہ، شہباز شریف کا 2 چینی باشندوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

بدھ 24 دسمبر 2014 17:11

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی زیرتعمیر دیوار گرنے کے باعث 2 چینی باشندوں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :