امریکا کی ریاست مسی سپی میں بگولوں نے تباہی مچادی ‘ چار افراد ہلاک ‘ 20سے زائد زخمی

بدھ 24 دسمبر 2014 17:04

مسی سپی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) امریکا کی ریاست مسی سپی میں بگولوں نے تباہی مچادی ، مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک 20 سے زائد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریاستی حکام کے مطابق بگولوں نے مسی سپی کے جنوبی علاقے میں سب کچھ تہس نہس کردیا مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ طوفان کے باعث 40 سے زائد گھروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا درخت اور بجلی کی تاریں گرنے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ، اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ،مسی سپی ، جارجیا اور لوزیانا میں 5 بگولے ریکارڈ کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :