باکسنگ لیجنڈ محمد علی کی طبیعت سنبھل گئی ‘ جلد ہسپتال سے فارغ کئے جانے کا امکان

بدھ 24 دسمبر 2014 17:01

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء)باکسنگ لیجنڈ محمد علی کی طبیعت سنبھل گئی۔ محمد علی کے ترجمان باب گنیل کے مطابق محمد علی کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے اور جلد ہی ان کو ہسپتال سے فارغ کر دیئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

72 سالہ سابق باکسر کو طبیعت خراب ہونے پر ہفتہ کو ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ان کو نمونیا تشخیص ہوا تاہم نمونیا کے ابتدائی مراحل پر ہی پکڑ میں آ جانے سے محمد علی کی طبیعت زیادہ ناساز ہونے سے بچ گئی۔