واٹر ایند سیوریج بورڈ کے افسران وعملہ اپنا قبلہ درست کرلیں، حق پرست ارکان قومی اسمبلی

بدھ 24 دسمبر 2014 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء)حق پرست اراکین قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل، سید علی رضا عابدی نے کہا ہے کہ واٹر ایند سیوریج بورڈ کے افسران وعملہ اپنا قبلہ درست کرلیں، شہر کے انفرا اسٹر کچر کو تباہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ، بصورت دیگر خود آن روڈ ہوکر دن ہو یا رات افسران و عملے سے مسائل حل کروائیں گے ، عوام کے نمائندے ہیں عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں گلی گلی محلے محلے سے واقف ہیں افسران و عملہ دفتر میں بیٹھنے کے بجائے با ہر نکلیں گے تو مسائل خود ہی سامنے آجائیں گے ، ماہ ربیع الاول اور کرسمس کی آمد ہے پہلے ترجیحی بنیادوں پر مساجد اور چر چز کے بلدیاتی مسائل کو حل کیا جائے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی منظور حسین عباسی ، سپرٹینڈنگ انجینئربلدیہ شرقی فضل محمود گل، سپرٹینڈنگ انجینئر KWSB جمشید زون آفتاب چانڈیو، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اقبال احمد ، ڈائریکٹر پارکس رضا قائم خانی و دیگر افسران کے ہمراہ جمشید زون میں بلدیاتی مسائل کے حل کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انھوں نے صفائی ستھرائی ، پانی و سیوریج کے رساؤ اور پانی کی عدم فراہمی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور موجود علاقہ معززین سے کہاکہ ہم ان کے ساتھ ہیں وہ اپنے اپنے علاقوں میں مسائل کی نشان دہی کریں ہر ہفتے اجلاس کا انعقاد کرنے کے ساتھ علاقوں کے دورے کر کے از خود صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا بلدیاتی افسران بھی سرپرائز وزٹ کا انعقاد کریں ، عوامی مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا افسران و عملہ اس سلسلے میں اپنا بھر پور کردار اداکریں یہ ہی بہتر ہوگا انھوں نے کہا کہ یہ شہر ہمارا ہے ا سکے مسئلے بھی ہمارے ہیں بہتر حکمت عملی کے ذریعے موجود مسائل کو دور کیا جا سکتا ہے ، میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی منظور حسین عباسی ، سپرٹینڈنگ انجینئر KWSB آفتاب چانڈیونے اس موقع پر موجود افسران کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ جمشید زون میں بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کیا جائے اور کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیا جائے اجلاس میں محمود آباد، سوسائٹی، لائنز ایریا اور PIB کے علاقہ معززین کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹرہیلتھ سہیل صادق، XEN ایم اینڈ ای خالد ملاح AEE بی ایند آر نجم الحسین کے علاوہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایکس اینز نے شرکت کی۔