آرمی پبلک اسکول کی تعمیر کا کام 31 دسمبر تک مکمل کرلیاجائیگا

بدھ 24 دسمبر 2014 16:58

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء)دہشتگردی کا شکار آرمی پبلک اسکول کی تعمیر و مرمت کا کام 31 دسمبر تک مکمل کرلیاجائیگاذرائع کے مطابق آرمی پبلک اسکول کے مین گیٹ سے ملحقہ 8فٹ بلند دیوار کو 10 فٹ اونچا کیاجارہا ہے جس پر دو فٹ چوڑیحفاظتی جنگلے لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

حملے سے قبل دیوار کی ا ونچائی 4فٹ تھی۔ اس کے علاوہ متاثرہ اسکول کے ہال اورکمروں کی مرمت کا کام بھی جاری ہے۔ اسکول انتظامیہ نے 31 دسمبر تک تعمیر و مرمت کام مکمل ہونے کاامکان ظاہر کیا ہے۔