رواں مالی سال کے پانچ ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ گیا

بدھ 24 دسمبر 2014 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ 2ارب 34کروڑ ڈالر رہا۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر کے دوران ملکی برآمدات 9ارب 94کروڑ ڈالرز جبکہ درآمدات 18ارب 55کروڑ ڈالرز سے زائد رہیں۔

(جاری ہے)

ملکی تجارتی خسارہ 8ارب 61کروڑ ڈالرز، خدمات 99کروڑ، آمدن کا خسارہ 1ارب 87کروڑ ڈالرز رہا۔