ایف بی آر نے 1 لاکھ 40 ہزار ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز جاری کردیئے

بدھ 24 دسمبر 2014 16:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے ایف بی آرنے پراپرٹی کے سودوں ، گاڑی کی خریداری ،غیر ملکی سفر کرنیوالے افراد کی معلومات سے مدد لینی شروع کردی ،حکام کے مطابق رواں مالی سال 1 لاکھ 40 ہزار ٹیکس نادہندگان کو کو نوٹسز جاری کئے جاچکے ہیں جس میں سے 20 ہزار افراد نے گوشوارے جمع کرادیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سیلز ٹیکس آمدن کو یقینی بنانے کیلئے ریٹیلرز کیلئے متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت 25 ہزار بڑے اور 13 لاکھ چھوٹے ریٹیلرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ٹیکس دینے والے افراد کو کسی قسم کی مشکلات نہ ہوں اس حوالے سے آمدن اور ٹیکس کی تفصیلات کے فارم کو مزید آسان بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :