تیل سستا ہونے کے باوجود ایل پی جی کی قیمت ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بدھ 24 دسمبر 2014 16:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) تیل سستا ہونے کے باوجود ملک میں مائع پیٹرولیم گیس کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی، شمالی علاقہ جات میں ایک کلو ایل پی جی 250روپے میں فروخت کی جانے لگی، پنجاب اور شمالی علاقی جات میں سردی بڑھنے اور گیس کی قلت کے باعث ایل پی جی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق دو ہفتوں میں مائع گیس تقریباً 100 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بلیک مارکیٹنگ کے باعث مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں مائع پٹرولیم گیس کی قیمت 250 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔ اسلام آباد،راولپنڈی اور لاہورمیں گیس 200روپے میں بھی نایاب ہے ۔

متعلقہ عنوان :