مچھ ،فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، ایک زخمی

بدھ 24 دسمبر 2014 16:39

مچھ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) مچھ فائرنگ 1شخص ہلاک 1زخمی نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے گوشت کی دکان پر بیٹھے محمد عارف ساتکزئی کو گولی ماردی جبکہ بھاگ دوڑ میں بہادر خان کرد زخمی ہوگئے پولیس تفصیلات کیمطابق بدھ کے روز صبح 10بجے مین بازار مچھ میں گوشت کی دکان پر بیٹھے مچھ کے رہائشی محمد عارف ساتکزئی کو فائر کر کہ ہلاک جبکہ بھگ دوڑ میں فائرنگ سے بہادر خان نامی زخمی ہوگیا ورثاء کے مطابق وجہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے مقامی پولیس کاروائی کررہی ہے ایس ایچ او منظور احمد ابڑو کے مطابق مقتول کے سر میں گولی ماری گئی جسکا خول 5فٹ کے فاصلہ برآمد کیا گیا ہے اور ساخت 9mmبتائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :