رواں مالی سال کے ابتدائی 5ماہ ملکی جاری کھاتوں کا خسارہ 2ارب 34 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا
بدھ 24 دسمبر 2014 16:31
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) رواں مالی سال2014-15 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران جاری کھاتوں کاخسارہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 9.3 فیصد اضافے کے بعد 2 ارب 34 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔اکتوبر 2014 کے مقابلے میں نومبر کے مہینے کا خسارہ 113 فیصد اضافے سے 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا۔ پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ کو ایک ارب 64 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا خسارہ درپیش تھا اس طرح دوسری سہ ماہی کے دوران خسارے میں 69 کروڑ 80 لاکھ ڈالر42.38 فیصداضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے توازن ادائیگی کے اعدادوشمار کے مطابق پانچ ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 2 فیصد کے برابر ہے۔ پانچ ماہ کے دوران اشیا کی تجارت کا خسارہ 7 ارب 37 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 8 ارب 61 کروڑ ڈالر رہا۔(جاری ہے)
خدمات کی تجارت کو درپیش خسارے کی مالیت ایک ارب 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 99 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا اشیا و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ 8 ارب 68 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 9 ارب 60 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔
فنانشل اکانٹ کو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا خسارہ درپیش تھا جبکہ رواں مالی سال فنانشل اکانٹ کو درپیش خسارے کی مالیت ایک ارب 42 کروڑ 60لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات 6 ارب 40 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 7 ارب 39 کروڑ 90لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.