دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے فوجی عدالتوں کے قیام کی کسی قیمت پر حمایت نہیں کریں گے،ایم کیو ایم

بدھ 24 دسمبر 2014 16:28

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن اوراسلام آبادمیں موجودایم کیوایم کے سینیٹرزاور ارکان قومی اسمبلی کاایک مشترکہ ہنگامی اجلاس منگل کی شب ہوا ۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غورکیاگیا۔ اجلاس میں کہاگیاکہ ایم کیوایم ملک سے دہشت گردی کامکمل خاتمہ چاہتی ہے اوروہ سمجھتی ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام ترریاستی وسائل استعمال کئے جائیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متفقہ طورپرفیصلہ کیاگیا کہ ایم کیوایم دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے فوجی عدالتوں کے قیام کی کسی بھی قیمت پر حمایت نہیں کرے گی۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگر سول حکومت دہشت گردی سے نمٹنے سے قاصرہے تووہ اپنی ناکامی کااعتراف کرتے ہوئے اقتدارچھوڑدے، فوجی عدالتیں قائم کرنے سے بہترہے کہ پورے ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیاجائے۔ ایم کیوایم پاکستان کی بقاء وسلامتی، عوام کی جان ومال کے تحفظ اورمذہب کے نام پر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ملک میں مارشل لاء کے نفاذ کی حمایت توکرسکتی ہے لیکن فوجی عدالتیں قائم کرنے کی حمایت نہیں کرسکتی۔