برطانیہ کی سب سے بڑی کمپنی "یوڈل"کو اپنے صارفین سے معافی مانگنا پڑ گئی

بدھ 24 دسمبر 2014 16:24

برطانیہ کی سب سے بڑی کمپنی "یوڈل"کو اپنے صارفین سے معافی مانگنا پڑ گئی

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) ترسیلِ تحائف اور سامان کی بڑی کمپنی یوڈل کو متعلقہ صارفین کو کرسمس کے تحائف بر وقت نہ پہنچا سکنے پر عوام سے معافی مانگنی پڑی۔یوڈل ایک دن میں قریباً ایک ملین سے زائد صارفین کو ان کا سامان پہنچاتی ہے جس میں ایمازون ویب سائٹ شامل ہے۔

(جاری ہے)

کرسمس کے موقع پر کام کا بوجھ زیادہ ہونے کے باعث یوڈل نے دس دن پہلے نئے آرڈر لینا بند کر دئیے تھے تاہم ہھر بھی وہ اپنے مقررہ ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔کمپنی کے چیئرمین ڈک سٹیڈ کا کہنا ہے کہ وہ صارفین سے معذرت خواں ہیں اور تمام ورکر آج رات تک کرسمس کے تحائف کی ترسیل جاری رکھیں گی۔

متعلقہ عنوان :